تازہ ترین

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

کینیڈا احتجاج: پولیس کو بڑی کامیابی مل گئی

اوٹاوا: پولیس امریکا اور کینیڈا کے درمیان مصروف ترین سرحدی گزرگاہ ‘ایمبیسیڈر برج’ کا قبضہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے قبل مظاہرین نے ایمبیسیڈر برج پر قبضہ کرلیا تھا، جس کے باعث ریاست ہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا کے درمیان مصروف ترین سرحدی گزرگاہ بند کردی گئی تھی تاہم اب پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے پل پر موجود متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا ہے اور پل کو دوبارہ آمدورفت کے لئے کھول دیا ہے۔

پولیس نے کریک ڈاؤن سے متعلق میڈیا کو بتایا کہ پل پر قابض دو درجن سے زائد مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے جبکہ سات گاڑیوں کو تحویل میں لیا گیا ہے جو تاریخی پل پر رکاوٹ کے لئے کھڑی کی گئیں تھی،اوٹاوا پولیس نے بتایا کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی ہے جب مظاہرین کی تعداد کم ہوکر صرف 45 رہ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن ٹروڈو فیملی سمیت خفیہ مقام پر منتقل

واضح رہے کہ دس روز قبل کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں کووڈ ویکسین کے خلاف ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر آ گئے تھے، کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا کے میئر نے کووڈ 19 کی بندشوں کے خلاف ٹرک ڈرائیوروں کے احتجاج کے مد نظر شہر میں ہنگامی حالت کے نفاذ کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومتی فرمان کے مطابق امریکا اور کینیڈا کی سرحد عبور کرنے والے ٹرک ڈرائیوروں کو کووڈ 19 کے خلاف ویکسین لگوانی لازمی ہوگا اور ان مظاہروں کی ابتدا انہیں بندشوں کے خلاف شروع ہوئی تھی، تاہم بعد میں یہ احتجاجی مظاہرے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی حکومت کے خلاف ایک وسیع تر احتجاج میں بدل گئے تھے۔

Comments

- Advertisement -