تازہ ترین

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے انتخابات ملتوی کرنے...

ایوان صدر میں ہونے والی یوم پاکستان کی فوجی پریڈ ملتوی کردی گئی

اسلام آباد: ایوان صدر میں آج ہونے والی یوم...

یوم پاکستان آج ملک بھر میں ملّی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے...

کے جی ایف، ’راکی بھائی‘ سے متاثر لڑکا اسپتال کیوں پہنچ گیا؟

ساؤتھ انڈین فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو باکس آفس پر کروڑوں روپے کما چکی ہے اور فلم کے مرکزی کردار یش ’راکی بھائی‘ کے کردار کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد میں 15 سالہ لڑکا فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو کے مرکزی کردار راکی بھائی سے متاثر ہوکر سگریٹ کا پورا پیکٹ پی گیا جس کے نتیجے میں اس کے گلے میں شدید درد اور کھانسی ہوئی اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنا پڑا۔

مذکورہ کیس پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر روہت ریڈی نے کہا کہ ’نوعمر لڑکے ’راکی بھائی‘ جیسے کرداروں سے آسانی سے متاثر ہوجاتے ہیں ایسے میں اس نوجوان لڑکے نے سگریٹ نوشی اختیار کرلی اور سگریٹ سے بھرا پورا پیکٹ پی کر شدید بیمار ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ فلم سازوں اور اداکاروں کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ سگریٹ پینے، تمباکو کھانے یا شراب نوشی جیسے کاموں کو گلیمرائز نہ کریں۔

یہ پڑھیں: کے جی ایف ٹو کا ڈائیلاگ مداح نے شادی کارڈ پر لکھوا لیا

ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ نوجوان راکی بھائی جیسے کرداروں سے متاثر ہوکر انہی کے جیسی حرکتیں کرتے ہیں اور اپنی زندگی خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوعمر نوجوانوں کے والدین کو بھی چاہیے کہ وہ اس بات پر نظر رکھیں کہ ان کے بچے کیا کررہے ہیں اور کون سے عوامل ان کے بچے کو متاثر کررہے ہیں، والدین اپنے بچوں کو سگریٹ اور شراب نوشی سے دور رکھیں۔

واضح رہے کہ فلم کے جی ایف چیپٹر ٹو کی ہدایت کے فرائض پرشانت نیل نے انجام دیے ہیں، فلم میں یش، سنجے دت، روینہ ٹنڈن اور سری ندھی شیٹی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔

Comments