تازہ ترین

پی ٹی آٸی کارکن خدیجہ شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آٸی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ خدیجہ شاہ کو جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور پر حملوں کے مقدمات میں ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں عسکری ٹاور حملہ کیس میں پی ٹی آٸی کی کارکن خدیجہ شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔

جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے خدیجہ شاہ کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ سنایا، فیصلے میں عدالت نے خدیجہ شاہ کی عسکری ٹاورحملہ کیس میں ضمانت منظورکرلی۔

دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے جناح ہاؤس حملے کے تین ملزموں کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے نے سلمان قادری ، ارباز خان ، عثمان شریف ، شہباز علی ، فیاض احمد، احمد سلیم اور حافظ اسامہ کی ضمانت کی درخواستیں بھی منظور کر لیں، اس سے قبل انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کی ضمانتیں خارج کر دیں تھی۔

یاد رہے 11 اکتوبر کو لاہور ہائی کورٹ نے پی ٹی آٸی کی کارکن خدیجہ شاہ کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملوں کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر کارروائی مکمل پرنے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں