ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

درخت سے شہد اتارنے پر وڈیرے نے نوجوان کی ٹانگ توڑ دی

اشتہار

حیرت انگیز

سندھ کے شہر خیرپور میں درخت سے شہد اتارنے پر وڈیرے نے نوجوان کی ٹانگ توڑ دی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ ہنڈیاری کے علاقے میں وڈیرے نے اپنی لگائی اور نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی ٹانگ توڑ دی۔

بااثر شخص نے اپنے غنڈوں نوجوان محمد یاسین میرانی کو درخت سے شہد اتارنے پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔

- Advertisement -

نمائندہ اے آر وائی نیوز نوید کھوڑو کے مطابق واقعہ گاؤں عجیب خان دستی میں پیش آیا۔

نوجوان کے ورثا نے انصاف کے لیے احتجاج کیا اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ بااثر وڈیرے کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کیا جائے۔

ورثا نے الزام لگایا کہ وڈیرے کے خلاف درخواست جمع کروائی گئی لیکن پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ میں انسان تو دور کی بات بے زبان جانور پر بھی تشدد کیا جاچکا ہے۔

رواں سال جون میں سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اونٹ کو کٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وڈیرے کی زرعی زمین میں داخل ہوگیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کھیتوں سے سبزی یا پھر کوئی اور چیز لینے پر لوگوں کو بااثر افراد کی جانب سے تشدد کا نشانہ بنایا جاچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں