تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

خیرپور میں سیلاب متاثرہ حاملہ خاتون بچے سمیت جاں بحق

سندھ کے شہر خیرپور میں سیلاب متاثرہ حاملہ خاتون بروقت طبی امداد نہ ملنے بچے سمیت دم توڑ گئی۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خیرپور کے گاؤں اکری میں سیلاب متاثرہ حاملہ خاتون کو گاؤں سے شہر تک پانی ہونے کے باعث بروقت اسپتال نہ پہنایا جاسکا جس کے نتیجے میں وہ بچے سمیت جاں بحق ہوگئی۔

خاتون کی میت بھی پانی سے گزار کر تدفین کے لیے لے جائی گئی۔

نمائندہ اے آر وائی نیوز علی محمد شر کے مطابق راستے بند ہونے کے باعث خاتون کو بروقت اسپتال نہیں پہنچایا جاسکا تھا۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کئی روز سے علاقے میں پانی جمع ہے جس کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ میں سیلاب سے 24 گھنٹے میں 4 بچوں سمیت مزید 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔

 بھان سعیدآباد  جوہی لنک روڈ  پر اولڈ چک کے مقام پر چھوٹا پُل ٹوٹ گیا جبکہ پانی کا ریلا دادو کے رنگ بند کو بھی عبور کرگیا۔

یونین کونسل یار محمد کلہوڑو کے دیہات میں پانی داخل ہوگیا، جوہی برانچ پر لگا کٹ 12 گھنٹوں کی کوششوں کے بعد بند کر دیا گیا۔

علاوہ ازیں منچھر جھیل کے اڑل ہیڈ ، اڑل ٹیل اور  دانستر  نہر  پر لگائےگئےکٹ سے دریائےسندھ میں پانی کا اخراج 50 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔

بدین کی پران ندی میں پڑنے والا 50 فٹ چوڑا شگاف 10 روز  بعد بھی  پُر نہ کیا جاسکا، ڈوبے ہوئے 30 دیہات میں پانی کی سطح بلند ہوتی جارہی ہے۔

Comments

- Advertisement -