تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سعودی صحافی کے اغوا اور قتل سے متعلق رپورٹیں من گھڑت ہیں، خالد بن سلمان

ریاض: واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے اغوا اور قتل سے متعلق رپورٹیں من گھڑت ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق واشنگٹن میں سعودی عرب کے سفیر خالد بن سلمان نے باور کرایا ہے کہ تحقیقات کے ذریعے سعودی صحافی جمال خاشقجی کے معاملے میں کئی انکشافات سامنے آئیں گے، اغوا اور قتل سے متعلق رپورتیں من گھڑت ہیں۔

سعودی سفیر نے کہا کہ اگرچہ تحقیقات ابھی اختتام کو نہیں پہنچی ہیں تاہم اس کے باوجود گزشتہ چند ماہ میں بے ہودہ نوعیت کی افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ہے۔

خالد بن سلمان نے کہا کہ سب سے بہتر طریقہ یہ ہے کہ ان افواہوں پر بات نہ کی جائے بالخصوص جبکہ معاملہ مملکت کے ایک لاپتہ شہری سے متعلق ہو جس نے اپنی زندگی کا بڑا حصہ اپنے وطن کی خدمت کے لیے وقف کردیا ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ بے شک جمال خاشقجی کے اہل خانہ انتہائی تشویش کا شکار ہیں اسی طرح ہمیں بھی تشویش لاحق ہے، جمال کے سعودی عرب میں بہت سے دوست ہیں اور میں ان میں سے ایک ہوں کئی معاملات میں اختلافات کے باوجود ہم نے اپنے رابطوں کو برقرار رکھا۔

شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا کہ جمال خاشقجی کے استنبول میں سعودی قونصل خانے میں چھپائے جانے یا مملکت کی جانب سے اغوا یا قتل کیے جانے کے حوالے سے تمام تر افواہیں جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔

مزید پڑھیں: ترک پولیس نے گمشدہ سعودی صحافی کے مبینہ قتل ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا

خیال رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ترک پولیس نے سعودی صحافی کی گمشدگی کے حوالے سے کی جانے والی ابتدائی تحقیقات میں شبہ ظاہر کیا ہے کہ جمال خاشقجی مبینہ طور پر قتل ہوچکے ہیں۔

Comments

- Advertisement -