ہفتہ, جون 7, 2025
اشتہار

بہت جلد لوڈشیڈنگ کے حوالے سے ایک بڑا فیصلہ کیا جائے گا، خالد مقبول صدیقی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر تعلیم وپروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں جاری بجلی کے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ بہت جلد ایک بڑا فیصلہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیا جائے گا

تفصیلات کے مطاب وفاقی وزیر تعلیم و پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی برائے خواتین میں چائنیز لینگویج کورس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طالبات کیلئے فنی تعلیم میں دلچسپی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی طالبات کو 7مختلف ٹریڈ میں فنی تربیت دی جاتی ہے ، سندھ بھر کے 300 اسکولوں میں اس نوعیت کے پروگرام جاری ہیں جبکہ کریم آباد میں واقع ٹیکنالوجی کالج میں طالبات کو اب چائنیز لینگویج کورس بھی کروائے جائیں گے۔

کراچی میں جاری بجلی کے بحران پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کو متنبہ کرتے ہیں بتایا جائے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کیوں ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں : اضافی لوڈشیڈنگ بند کرو، ورنہ نتائج کیلئے تیار ہوجاؤ، اپوزیشن لیڈر کا کےالیکٹرک کو الٹی میٹم

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کے بارے میں ایم کیوایم بڑا فیصلہ کرنے والی ہے ، بہت جلد ایک بڑا فیصلہ لوڈشیڈنگ کے حوالے سے کیا جائے گا، شہر کا 80 فیصد مینڈیٹ ہمارے پاس ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات ملے، کراچی ہزاروں ارب وفاق کو دیتا ہے مگر ہمیں 15 ارب کے حصول کیلئے اجلاس کرنے پڑتے ہیں، صوبہ سندھ کرپشن کے حوالے سے انڈسٹری کا درجہ حاصل کرچکا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں