ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

اسٹریٹ کرائم کی ریکارڈ وارداتیں، ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی کی سندھ حکومت کو وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : وفاقی وزیر ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے سندھ حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ اسٹریٹ کرائم کنٹرول نہ کیا تو اپنا تحفظ خود کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کی جانب سے شہریوں کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، جس میں ایم کیو ایم رہنماؤں ، اراکین اسمبلی اور عمائدین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر اسٹریٹ کرائم پر سندھ حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ شہر میں چور اور سپاہی دونوں مقامی نہیں ، سندھ حکومت کو آخری وارننگ دے رہے ہیں اگر اسٹریٹ کرائم کنٹرول نہ کیا اور اگر تحفظ فراہم نہ کیا گیا تو سڑکوں پر نکل کو خود اپنی حفاظت کریں گے۔

- Advertisement -

ایم کیو ایم رہنما کا کہنا تھا کہ عیدکے بعد ایم کیوایم پاکستان اپنےتحفظ میں آزاد ہوگی ، ہم اپنی عزت اورجان ومال بچانےسڑکوں پر نکلیں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انڈر ورلڈ کے زریعے سندھ کی زمینوں پر قبضہ کرکے کرپشن کے پیسے کو وائٹ کیا گیا ، ان سے پندرہ سال کی لوٹ مار کا حساب لینا ہے۔

ایم کیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ تمام تر جبر کے باوجود اپنا مینڈیٹ واپس لیا ، اب جعلی ووٹر لسٹوں اور حلقہ بندیوں سے قابض جماعت کو سندھ سے بھاگنا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں