لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو جھانسہ دینے والی ملزمہ آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشاف سامنے آیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ نے ڈرامہ نگار خلیل الرّحمٰان قمر کے اغوا کے مقدمے کی ملزمہ آمنہ عروج کی والدہ زینت بی بی کی درخواست پر سماعت کی۔
عدالتی حکم پر آمنہ عروج کے میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی، ملزمہ کے میڈیکل رپورٹ میں تشدد ہونے کا انکشاف ہوا۔
ڈاکٹر فراز رشید نے تصدیق کی کہ ملزمہ کے جسم کی مختلف جگہوں پر تشدد کے شواہد ہیں۔ تشدد کی وجہ سے ملزمہ کا خون بھی بہا۔
ڈاکٹر نے بتایا کہ ابھی الٹراساونڈ، ایکسرے اور دیگر ٹیسٹ ہونے ہیں، اس لیے مہلت دی جائے، جس پر عدالت نے استدعا منظور کر لی اور 27 اگست تک مہلت دے دی۔
مزید پڑھیں : خلیل الرحمان قمر اغوا کیس: عدالت کا آمنہ عروج سے متعلق اہم حکم
درخواست میں کہا گیا ہے کہ آمنہ عروج کی والدہ جیل میں ملاقات کے لیے گئی تو انہیں بتایا گیا کہ آمنہ عروج کو ہسپتال لے جایا گیا ہے لہذا اس کا میڈیکل کرانے کا حکم دیا جائے۔
گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ایم ایس سروسز اسپتال کوآمنہ عروج کامیڈیکل کراکرکل رپورٹ دینےکاحکم دیا تھا اور کہا کہ میڈیکل کےلیےمیڈیکل بورڈتشکیل دیاجائے اور رپورٹ کل تک پیش کریں۔
ملزمہ کی والدہ نے درخواست میں کہا تھا کہ آمنہ کو جسمانی ریمانڈکے دوران پولیس نے شدید جسمانی،ذہنی تشددکانشانہ بنایا ، شدد کے باعث ان کوشدیدچوٹیں آئی ہیں۔