لاہور : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا، ماسٹرمائنڈ حسن شاہ نے بتایا کہ نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے ڈرامہ نگار نے اغوا کا واویلا کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس نے ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کو اغوا کرنے والے گینگ کے ماسٹرمائنڈ حسن شاہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم نے ڈرامہ نگار کی قابل اعتراض ویڈیو بھی وائرل کی۔
- Advertisement -
گرفتار ملزم حسن شاہ نے انکشاف کیا کہ ک خلیل الرحمان نے نازیبا ویڈیوز کی وجہ سے اغوا کا واویلا کیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم حسن شاہ اورساتھی رفیق کوپشاور سےگرفتارکیاگیا، ملزم خواتین سمیت12ارکان پر مشتمل گروہ کامرکزی کردارہے، خاتون سمیت 12ملزمان کو پہلے گرفتارکیا جا چکاہے۔