اتوار, جون 16, 2024
اشتہار

آیت اللہ خامنہ ای نے امریکا کو مظلوم فلسطینیوں کا قاتل قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے حماس کے ساتھ جنگ میں اسرائیل کا ساتھ دینے پر امریکا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مظلوموں کا قاتل قرار دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق آیت اللہ خامنہ ای نے تہران میں اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا اسرائیل کو غزہ پر وحشیانہ بمباری کی ہدایت دے رہا ہے، امریکا مجرموں کا ساتھی ہے اور ایک مجرم کو سپورٹ کر رہا ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ غزہ میں ہونے والے جرائم امریکا کی ہدایت پر کیے جا رہے ہیں، امریکا کے ہاتھ مظلوموں بچوں اور خواتین کے خون سے رنگے ہیں۔

- Advertisement -

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اس معاملے میں شامل فرق سن لیں یہ فلسطینی قوم کی فتح ہے اور مستقبل کی دنیا فلسطین کی ہے صیہونی ریاست کی نہیں۔

چند روز قبل ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے اپنے بیان میں اسرائیل اور امریکا کو خبردار کیا تھا کہ فوجی کارروائیوں کو فوری طور پر نہیں روکا تو مشرق وسطیٰ کے حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے۔

امریکا کی اسرائیل کو بھرپور مدد فراہم کرنے پر ایران کا کہنا تھا کہ امریکا نہتے فلطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کا پارٹنر بن رہا ہے، اسرائیلی ظلم کے خلاف قراداد بھی ویٹو کر دی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں