ہفتہ, مارچ 15, 2025
اشتہار

پاکستان اور سعودی عرب کے مابین برادرانہ تعلقات ہیں، وزیراعظم

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں دونوں ممالک عالمی اور علاقائی امور پر یکساں مؤقف کے حامی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی سےسعودی عرب کے سفیر نے ملاقات کی اور وزیراعظم کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد پیش کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستانی عوام سعودی بھائیوں کے ساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں کیونکہ ہمارے مابین قریبی برادرانہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک عالمی اور علاقائی امور پر یکساں مؤقف کے حامی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سعودی حکومت کے وژن 2030 اور سرمایہ کاری کا بھرپور خیرمقدم کرتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان توانائی، بنیادی ڈھانچے اور زراعت کےشعبوں میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

یاد رہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل قرار دیے جانے کے بعد شاہد خاقان عباسی نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا، گزشتہ دنوں انہوں نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی بھرپور نمائندگی بھی کی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں