بدھ, جنوری 15, 2025
اشتہار

پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث خارجی خود کش بمبار کے ویڈیو بیان میں تہلکہ خیز انکشافات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث خارجی خودکش بمبار روح اللہ کے ویڈیو بیان میں تہلکہ خیز انکشافات سامنے آئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سرزمین کااستعمال کےمزید ناقابل تردید شواہد سامنےآگئے، پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث خارجی خودکش بمبار روح اللہ کا ویڈیو بیان منظر عام پر آگیا ہے ، جس میں کئی انکشافات کئے۔

خارجی خودکش بمبار نے بتایا کہ ایک سال سے افغان گاؤں طورطم میں مدرسہ ترتیل القران میں طالبعلم تھا،’یہ مدرسہ خودکش بم دھماکوں کی تربیت دیتا تھا، میں نےبھی 10 روز تک خودکش بمبارکی تربیت حاصل کی۔

- Advertisement -

خارجی روح اللہ کا کہنا تھا کہ مدرسے میں سینئر لیڈر مولوی صبغت اللہ ہے ، صبغت اللہ کیساتھ فاروق اور ذاکر خودکش بمبارکی ٹریننگ دیتےہیں جبکہ مدرسے میں شیر علی اور مدثر حفظ کی تعلیم دیتے ہیں۔

خودکش بمبار نے انکشاف کیا کہ ہمیں روانگی سے2 روز قبل بازوں پرانجکشن لگائےجاتےتھے، روانگی والے دن بھی انجکشن لگائے جاتے تھے، انجکشن لگنے کے بعد نہیں معلوم ہوتاتھاکہ میرے آس پاس کیاہورہاہے۔

روح اللہ نے بتایا کہ ٹریننگ کےبعدہمیں سبزرنگ کی گاڑی میں بٹھایاگیا،ہم4ساتھی ضلع ناری کےگاؤں باتش کی طرف روانہ ہوئے، اس علاقے میں ہم نے رات گزاری اور پھر بارڈر کی جانب سفرکیا، ایک مقام پر پہنچ کر جواد نے ہمیں امان اللہ کے حوالے کر دیا ، امان اللہ بارڈر پار کرنے میں ہمیں سہولت کاری فراہم کر رہا تھا۔

، خارجی کا کہنا تھا کہ بارڈر کرانے کے بعد ہمیں سجاد کے حوالے کردیا گیا، سجاد نے دو خود کش بمبارساجد اورعابد کو ہم سے الگ کرلیا،سجاد مجھے مسجد لے گیا جہاں میں نے رات گزاری ، اگلےدن میرا رابطہ سلیمان سےفون پرکرایا، سجاد نے مجھے ہدایت دی سلیمان سےایک پل پر مل لوں، ہم ایک گھنٹہ سفر کرکے سرنگ پہنچے اور پھرمیں اورسلیمان الگ ہوگئے۔

مجھے کہا گیا ایک ٹرک میں بیٹھ جاؤ مگربیٹھنےکےبعد سکیورٹی فورسز نے پکڑ لیا، سیکیورٹی فورسز کے پکڑے جانے سے قبل سلیمان نے مجھے تفصیلات فراہم کی ، سرنگ کراس کر کے دوبندو دیرمیں میری ملاقات جمیل سےہوگی، سلیمان نے مجھے بتایا جمیل ٹرک چلاتا ہے اور وہ خود کش جیکٹ مہیاکرےگا اور بتائے گا کنٹونمنٹ میں کیسےحملہ کرناہے۔

ناقابل تردید شواہد سےواضح ہے افغان سرزمین فتنہ الخوراج کی پشت پناہی میں استعمال ہو رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں