اشتہار

کارکن نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے تیار رہیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ریاست اور سیاست کا دوبارہ بیڑا اٹھایا ہے کارکن آنے والے دنوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کیلیے تیار رہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق خواجہ آصف نے ملتان میں ن لیگ کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے تحت ایک شخص کو اقتدار میں لایا گیا۔ پچھلے چند سالوں میں قوم کا مزاج بگاڑا گیا اور معاشرے کی نئی نسل کو تباہ کردیا گیا۔ قومیں جعلی لیڈروں کے پیچھے چلنےلگیں تو اللہ کی طرف سے آفتیں آتی ہیں۔

اس بات کا اعتراف کرتا ہوں عام آدمی کو مہنگائی کی شکایت ہے۔ ہم گرتی ہوئی دیوار کو بار بار سہارا دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پچھلے 8 ماہ سے معیشت کو سنبھالا دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور دن رات تگ ودو کر رہے ہیں کہ کسی طرح عوام کی مہنگائی سے جان چھڑائیں۔ عام آدمی کو ریلیف ملے گا اور آسانیاں پیدا ہوں گی۔

- Advertisement -

برطانوی عدالت سے شہباز شریف کو انصاف ملا اور بیرون ملک کے ایک اخبار نے جھوٹے الزامات لگانے پر ان سے معافی مانگی۔ مریم نواز کو عدالت نے بری کردیا۔ رانا ثنا اللہ جیسے مرد مجاہد پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا وہ بھی بری ہوگئے۔ کہاں ہے جو کہتا تھا کہ اللہ کو جان دینی ہے۔ عمران خان اور اس کے ساتھ شریک جرم روز محشر جواب دہ ہوں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں