تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

’عمران خان کے پیروں تلے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے‘

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا تھا ان کے پیروں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے پیروں تلے سے زمین آہستہ آہستہ کھسک رہی ہے۔ انہوں نے اسمبلیاں تحلیل کرنے کا آخری کارڈ کھیلا تھا۔ جن سے آس لگائی تھی وہ بھی حامی نہیں بھر رہے۔ پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی تحریک جمع ہو گئی ہے۔ دو سے تین روز میں نتیجہ سب کے سامنے آ جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کے خلاف قانون کا گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ توشہ خانہ میں بھی ہر روز نیا انکشاف ہو رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہو جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن کمیشن اور اپنے محسنوں کو صبح شام گالیاں دیتا ہے۔ کہتا ہے میں حکومت میں رہوں تو ٹھیک ورنہ سب بھاڑ میں جائے۔ یہ چاہتا ہے کہ ملک زخمی حالت میں رہے۔شکر ہے تین چار سالوں میں یہ مصیبت گلے سے اتر گئی زیادہ عرصے رہ جاتے تو پتہ نہیں کیا ہو جاتا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ عدالتیں ان کی مرضی کے مطابق کام کریں تو ٹھیک۔ جنرل باجوہ نے تو آپ کو سہارا دیا۔ میٹنگ تک میں تو آپ جاتے نہیں تھے اور جنرل باجوہ کو بھیج دیتے تھے۔ آپ ایمانداری سے نبھا نہ سکے تو جنرل باجوہ کا کیا قصور تھا۔

Comments

- Advertisement -