تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

خواجہ آصف نے حکومت کو نوازشریف کا متبادل بننے کی پیش کش کی، وفاقی وزیر کا دعویٰ

کراچی: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ نوازشریف ہندوستان کی زبان بول رہے ہیں، ہمیں آج کلبھوشن کی شکل میں نوازشریف مل گیا ہے۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف کی صورت میں ہمیں کلبھوشن یادوؤ مل گیا ہے، بھارتی میڈیا مودی کو دکھانے کے بجائے نوازشریف کا چہرہ دکھا رہا ہے، اس سے بڑا غداری کا کوئی اور ثبوت نہیں ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’چیف آف آرمی اسٹاف کا انتخاب کرنے والے آج انہیں برا کیوں کہہ رہے ہیں، دو سال سے خاموش نانی آج اچانک کیوں بولنے  لگیں، احتساب ہوگا کسی کو کوئی معافی نہیں ملے گی‘۔

فیصل واؤڈا کا کہنا تھا کہ ’خواجہ آصف نے حکومت سے نواز شریف کا متبادل بننے کی پیشکش کی ہے‘۔

اُن کا کہنا تھا کہ ’نوازشریف پاکستان کے ٹکڑے کرنے پر تلے ہوئے ہیں، وہ ہندوستان کا بیانیہ لے کر چل رہے ہیں اس لیے فوج اور عدلیہ کے خلاف ہرزہ سرائی کرہے ہیں‘۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’آج بیانیہ کچھ اور ہے جو ہمارے نظریات سے مختلف ہے، پیپلز پارٹی کے بیانیے سے بھارت نوازی کی بو نہیں آتی تاہم ان پر کرپشن اور بیڈ گورنرنس کے الزامات ہیں‘۔

Comments

- Advertisement -