اشتہار

آپ انصاف کیلئے بیٹھے ہیں ‘وش یو گڈ لک’ یا ‘تعویز’ دینے نہیں بیٹھے، خواجہ آصف کی چیف جسٹس پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے چیف جسٹس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ملزم کو کہہ رہے ہیں وش یو گڈ لک، آپ انصاف کیلئےبیٹھے ہیں وش یو گڈ لک یا تعویز دینے نہیں بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں ایسے واقعات ہوئے جس نے ہولناک اثرات چھوڑے، عدل کےبجائےسیاست کی جارہی ہے ، ایک سیاسی گروہ کی حمایت کی جارہی ہے ، قانون اور آئین کے مطابق فیصلے نہیں کئے جارہے۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ عدلیہ کی روایات اورآئینی حدود کی خلاف ورزی ہورہی ہے ، صاف ظاہر ہے چار تین کےفیصلے کو نظر انداز کیاجارہاہے، عمران خان کو ریلیف اور فتنے کو ہوا دی جارہی ہے۔

- Advertisement -

خواجہ آصف نے روز دیا کہ وقت آگیا ہے کہ پارلیمنٹ اپنے آئینی اختیارات کا استعمال کرے، آئین کے تحت جو بھی کارروائی درج کی گئی اس پرعملدرآمدہوناچاہیے،آئین جو اختیارات دیتا ہے ان کو استعمال کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک شخص کے مفادات کے تحفظ کیلئےآئین کےآرٹیکل63کی روح کوبدل دیاگیا، ان کی پشت پناہی کی جارہی ہے جنہوں نے کورکمانڈر ہاؤس پر حملہ کیا تھا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ اعظم سواتی ایک خاتون ہے یہ کوڈ نام ہے ، اس کےذریعے پیغام رسانی ہوتی ہے، اس ایوان پرمشتمل ایک کمیٹی بنائی جائے تاکہ وہ معاملے کا جائزہ لے، یہ شخص کسی کے ساتھ وفا نہیں کرے گا، وہ وزیر صحت جو اب اسپتال میں ہے، اب معافی مانگ رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنماوں کے حوالے سے خواجہ آصف نے کہا کہ فون گھروں پر چھوڑے ہوئے ہیں خود کہیں اور ہیں ، پکڑنے کیلئے پولیس ریڈ کرتی ہے تو پھر چادراورچاردیواری کا رونا روتےہیں۔

پنجاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں منتخب نمائندوں کو گھر بھیج دیاگیا، حمزہ شہباز کے حق میں ووٹ کو نکال دیا گیا، 15دن بعد پرویز الٰہی کےحق میں ووٹ کوگن لیاگیا، سپریم جوڈیشل کونسل کو نوٹس بھیجناچاہیے، میرے تقدس کو ماضی میں بڑا پامال کیا گیا ہے، آج ایوان اپنا تاریخی رول پلے کرے۔

آڈیو لیکس سے متعلق وفاقی وزیر نے کہا کہ طارق رحیم نے جو فیصلہ فون پر بتایا وہی فیصلہ سامنے آیا، پہلے سنتے تھے پرچے لیک ہوتے تھے اب آڈیولیک ہوتی ہیں، پرچے لیک ہوتے تھے یہاں فیصلہ لیک ہوگیا ہے ، پرچے لیک ہوتے ہیں تو نیا پرچہ ہوتا تھا،آڈیو لیک ہوگئی اب نیا فیصلہ دو۔

خواجہ آصف نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ایک ملزم کو کہہ رہے ہیں وش یو گڈ لک، آپ انصاف کیلئےبیٹھے ہیں وش یو گڈ لک یا تعویز دینے نہیں بیٹھے ہیں، عمران خان کے لئے ریلیف کی بھرمار ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں