جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

عدلیہ کو اہم ایشوز سے فراغت ہو تو ایف بی آر محصولات توجہ کے مستحق ہیں، خواجہ آصف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ عدلیہ کو اگر اہم ایشوز سے فراغت ہو تو ایف بی آر محصولات توجہ کے مستحق ہیں۔

سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 102 ارب محصولات کے کیس سالوں سے فیصلوں کے منتظر ہیں۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ہائی کورٹ میں 742 ارب جبکہ ٹریبونلز میں 1700 ارب کے محصولات کیسز ہیں، میں کوشش میں ہوں  کے پتا چلے کہ یہ سلسلہ کب سے ہے۔

- Advertisement -

متعلقہ: جنرل باجوہ نے ہمارے ساتھ لمبا دھوکہ کیا، خواجہ آصف

انہوں نے بتایا کہ کئی سال پہلے میں نے پی اے سی میں محصولات کا مسئلہ اٹھایا تھا، محصولات کا مسئلہ اٹھایا مگر ایف بی آر نے زیادہ لفٹ نہ کروائی، یہ سب ایف بی آر، ٹیکس نا دہندہ اور عدلیہ کی ملی بھگت سے ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ 2544 ارب ہمارے بہت سے دکھ دور کر سکتے ہیں، صحت، تعلیم اور دفاع کے اخراجات پورے ہو سکتے ہیں، قرض اور آئی ایم ایف سے نجات مل سکتی ہے۔

اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ محصولات مذاکرات کے ذریعے سیٹل کیے جا سکتے ہیں بس تھوڑی ایمانداری اور وطن سے محبت کی ضرورت ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں