منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا کے دورے پرروانہ ہوں گے، وزیرخارجہ امریکی حکام سے باہمی تعلقات سمیت اہم علاقائی اورعالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف آج امریکا جائیں گے، دورہ امریکا میں امریکی حکام سے پاک امریکا تعلقات،خطے کی صورتحال اورعالمی امورپربات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ افغانستان اورپاکستان کے لئے نئی امریکی پالیسی کے بعد وزیرخارجہ کا امریکا کا یہ پہلا دورہ ہے۔

گذشتہ روز خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کل امریکا جارہا ہوں، افغان وزیرخارجہ سےبات چیت ہوگئی ہے، بھارت کے سیاسی کردار سے متعلق بھی بات ہوئی ہے، افغان مسئلے روزیراعظم کوبریفنگ دے دی ہے، امریکا میں دیگرممالک کے ساتھ بھی بات چیت ہو گی۔

یاد رہے کہ خطے کی بدلتی صورتحال اورنئی امریکی پالیسی کے بعد خواجہ آصف چین، ایران اورترکی کا دورہ کرچکے ہیں۔


مزید پڑھیں : ٹرمپ کی دھمکیاں: خواجہ آصف کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ


واضح رہے کہ نئی پالیسی میں امریکا نے ایک بارپھرڈومورکا مطالبہ کرتے ہوئے  پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے اور مطالبہ کیا کہ پاکستان اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ختم کریں جبکہ امریکی صدر نے پاکستان پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی بھی دی تھی۔

پاکستان نے امریکی صدر کی جانب سے عائد کیے جانے والے الزامات کی نہ صرف مذمت کی گئی بلکہ انہیں بے بنیاد بھی قرار دیا گیا اور حکومت نے وفاقی وزیرخارجہ خواجہ آصف کو امریکا نہ بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا۔

امریکی صدر کے الزامات پر چین اور روس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی اور  امریکا کو واضح پیغام دیاتھا۔

قومی اسمبلی نے متفقہ قرارداد میں امریکی الزامات اورڈومورکے مطالبے کو مسترد کردیا تھا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں