تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نواز شہباز میٹنگ میں نئے آرمی چیف کا فیصلہ؟ وزیر دفاع کی اہم وضاحت

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ لندن میں شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ہوئی ہے۔

خواجہ آصف نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ میڈیا میں قیاس آرائی ہے کہ نواز شریف اور شہباز کے مابین میٹنگ میں نئے آرمی چیف پر فیصلہ ہوا۔

وزیر دفاع نے بتایا کہ ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت ضرور ہوئی ہے، آرمی چیف کا فیصلہ آئینی عمل کے آغاز کے بعد مشاورت سے ہوگا۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے لندن میں وطن واپسی سے قبل نواز شریف سے چوتھی بار ملاقات کی۔

ملاقات سے واپسی پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کی تعیناتی آئینی معاملہ ہے اور آئین کے مطابق طے ہوگا۔

Comments

- Advertisement -