تازہ ترین

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

خواجہ آصف کا مسجد میں خودکش دھماکا کرنے والے دہشت گرد سے متعلق اہم انکشاف

اسلام آباد : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا کہ دہشت گرد مسجد میں نماز کے دوران پہلی صف میں کھڑا تھا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے پشاور میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد مسجد میں نماز کے دوران پہلی صف میں کھڑا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے پولیس کو ٹارگٹ کررکھاہے، ان دہشت گردوں کا دین سے کوئی تعلق نہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دھماکے میں لوگ شہید اور زخمی ہوئے ہیں، کسی حد تک ہمارا صوبہ حالت میں جنگ میں ہے۔

یاد رہے پولیس لائن کی مسجد میں نمازظہرکے دوران خوفناک دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں پچیس نمازی شہید اور ایک سو بیس شدید زخمی ہوئے، زخمیوں میں پولیس اہلکارکی بڑی تعداد شامل ہے۔

دھماکے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی لگادی گئی اور لوگوں سے خون کے عطیات کی اپیل کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آوازاتنی شدید تھی کہ دوردورتک سنی گئی، دھماکا مسجد کے اندر ہوا، جس سے مسجد کاایک حصہ شہید ہوگیا۔

حکام نے خدشہ ظاہر کہ ملبے تلے مزید افراد دبے ہو سکتے ہیں ، ملبےکوہٹانےکیلئے بھاری مشنیری طلب کرلی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کےمطابق ایک مبینہ خود کش حملہ آورمسجد میں داخل ہوا اوراس نے اپنے آپ کواڑالیا، دھماکے سے پولیس لائن کی دیگرعمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔

Comments

- Advertisement -