اشتہار

آج نہیں‌ تو کل سندھ میں‌ صوبہ ضرور بنے گا، خواجہ اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں آج نہیں تو کل صوبہ ضرور بننا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے للکارنے والا لب و لحجہ اختیار کرلیا، اس کا انہیں کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کامسئلہ کراچی میں ہی حل ہوسکتا ہے، شہر قائد کا مسئلہ سیاسی نہیں بلکہ احساسِ ذمہ داری کا ہے، پیپلزپارٹی نے الزامات عائد ہونے کے باوجود اپنی روش تبدیل نہیں کی اور نہ ہی شہر کے لیے کوئی کام کیا۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: کراچی کے مسائل پر اسلام آباد میں ایک اور بڑی بیٹھک

خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ سندھ کسی کی ذاتی جاگیر نہیں بلکہ پاکستان کا ایک صوبہ ہے، صوبے پر جتنا حق ان کا ہے اُتنا ہی تمام پاکستانیوں کا بھی ہے۔

ناجائز تجاوزات کے سوال کا جواب دیتے ہوئے خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ’نالوں پر تجاوزارت ایم کیو ایم نے نہیں کرائیں، میئرکراچی نے  انسداد تجاوزات آپریشن کے دوران 11 ہزار  غیرقانونی مکانات مسمار کیے، مگر پی پی نے آج تک کچھ نہیں کیا،  حکومت اگر نالوں پر قائم تجاوزارت توڑیں،گوٹھ توڑیں تو ایم کیو ایم اس اقدام کی مکمل حمایت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سعید غنی نے کراچی کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا

دوسری جانب پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹر عاجز دھامرا کا کہنا تھا کہ ’حیدرآباد کا میئر کس پارٹی کا ہےکیا وہاں سےکوئی آواز آتی ہے، پی ٹی آئی نےکراچی میں اپنے اپم پی ایز کو فنڈدے کر کرپشن کی،ایم کیو ایم حکومت میں ہو تو سب ٹھیک اور اپوزیشن میں آتے ہی انہیں کراچی کے حقوق یا صوبہ یاد آجاتا ہے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں