منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

پشاور کےآدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں،سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھربن گیا، پشاور کے آدم خور چوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان پر الزام تراشیاں کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی کا سو دن کاپروگرام جھوٹےدعووں اور لفاظی کا مجموعہ ہے۔

سعدرفیق کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50لاکھ گھروں کا دعویٰ محض سراب کی مانند ہے۔

وفاقی وزیرریلوے نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ عمران خان کی حکومت میں خیبرپختونخوا پولیو کا گھربن گیا، ڈینگی کا مقابلہ کیے بغیر شکست مان لی، پشاور کے آدم خورچوہےعمران کی حکمرانی کو کاٹ رہےہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ خیبر بینک عمران کے دور میں تباہ ہوا، احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے اپنا بنایا ہوا احتساب کمشن بھی نہ چلنے دیا۔

یاد رہے کہ  تحریک انصاف نے اپنی ممکنہ حکومت کے ابتدائی سو روز سے متعلق ترجیحات کا اعلان کیا تھا، معیشت کی بحالی، تعلیم، صحت، زرعی ایمرجنسی کپتان کے پلان کا حصہ ہیں۔



خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں