اشتہار

پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں جس کوعزت سےجانے دیا گیا ہو، عمران خان کے ایجنڈے کا علم ہے،آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف تحفظات اوراعتراضات کےباوجودپیش ہورہے ہیں، عدالتوں کےسامنے نہ پیش ہونے کا کوئی تاثردرست نہیں ہے، بیگم کلثوم نوازکی طبیعت ناساز ہےاسی لیےنوازشریف وہاں جاتےہیں۔

خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ناجائز طور پر ہماری قیادت کو ایک شکنجے میں جکڑنےکی کوشش کی جارہی ہے، سازشیوں کی سازش کی وجہ سےبھی مخالفیں ہمارے حامی بنتے جارہے ہیں، جلسے بعد میں کرلینا ہمارے ساتھ مردم شماری کے بعد حلقہ بندیاں کرلیں۔

- Advertisement -

وزیر ریلوے نے کہا کہ پی ٹی آئی کارویہ جمہوری نہیں مشتبہ دیکھاجاتاہے، مردم شماری کےبعدحلقہ بندیاں نہیں کی گئیں تو انتخابات تاخیر کا شکارہوسکتےہیں، وقت پرآئینی ترمیم نہیں کی گئی تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتے ہیں، عمران خان کےایجنڈےکاعلم ہے،آصف زرداری نامعلوم ایجنڈے پر ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ہم نےمردم شماری کے نتائج کوقبول کرلیا ہے، پنجاب میں نشستیں کم ہورہی ہیں پھربھی مردم شماری نتائج کوقبول کیا، مردم شماری نتائج پر جو لوگ احتجاج کر رہے ہیں، وہ دل بڑا کریں آگے بڑھیں۔


مزید پڑھیں : نوازشریف صابر و شاکر شخصیت ہیں،خواجہ سعدرفیق کا ٹوئٹ


سعدرفیق کا کہنا تھا کہ جو آدمی جلسے کر رہا ہے، اسے جلدی بہت ہے، پاکستان کا ایک بھی وزیراعظم ایسا نہیں، جس کو عزت سے جانے دیا گیا ہو، آمروں اور مارشل لا کو دوام دینے والے ججز کو عزت سے جانے دیا گیا، ہم نے قوم کی رہنمائی کرنی ہے، جو دیکھیں گے محسوس کرکے وہ بولیں گے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ صف زرداری جو لڈو تقسیم کرتے ہیں وہ ہمیں نہیں چاہئیں، آصف زرداری کے لڈو وہ لوگ لیتے ہیں جن کا ہاضمہ ٹھیک ہے،سیاستدان ملاقاتوں کیلئے دروازے بند نہیں کرتے، اگر کوئی ایسا کرتا ہے تو وہ سیاستدان نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوآصف زرداری سےملاقات نہ کرنےکامشورہ درست نہیں تھا، اس وقت جس نے بھی نوازشریف کو مشوردہ دیا تھا وہ درست نہیں تھا، ہم کسی کیخلاف سازش نہیں کررہے اور نہ کسی کو بدنام کرنا چاہتے ہیں،سعدرفیق

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مسلم لیگ ن ایک سیاسی جماعت ہےآئین کی حکمرانی چاہتی ہے، کسی سےمحاذآرائی کاکوئی معاملہ نہیں، مردم شماری نتائج پر پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کا رویہ ناقابل فہم ہے، قوم کی ترجمانی کرتے ہیں منہ پرپٹیاں نہیں باندھ سکتے، ، آئین اور قانون کی حکمرانی کے مؤقف سے پیچے نہیں ہٹیں گے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مردم شماری نتائج کے بعد پنجاب کی9نشستیں کم ہورہی ہیں، ملک پرغاصبانہ قبضہ کرنے والوں کو کوئی نہیں پوچھتا۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں