پیر, جنوری 13, 2025
اشتہار

طاہرالقادری کنٹینر پرچڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، سعد رفیق

اشتہار

حیرت انگیز

کوئٹہ : وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم کسی سے استدعا نہیں کررہے کہ ہمیں بچائیں، طاہرالقادری کنٹینر پر چڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے قبل شروع ہونے والے کھیل کا حصہ نہ بنیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کیا، وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے اجلاس میں شرکت کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری سیانے سیاستدان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرطاہرالقادری کنٹینر پر چڑھے تو اکیلے ہی رہیں گے، میر ظفراللہ جمالی سمیت وہ لوگ جو وفاداریاں بدلتے ہیں ان کے جانے آنے سے ہمیں فرق نہیں پڑتا۔

- Advertisement -

ان کاکہنا تھا کہ بلوچستان میں امن وامان کا سہرا نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن کی حکومت اور سیکورٹی اداروں کے سرجاتا ہے، نواز شریف نے دھرنوں اور سازشوں کے باجود بلوچستان پر بھرپور توجہ دی۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بعض عناصر اور ہمارے مخالفین چاہتے ہیں کہ ن لیگ کی حکومت کے تمام کاموں پر پانی پھیر دیں مگر ہم آئندہ انتخابات میں ان عناصر کو شکست سے دوچار کریں گے۔


مزید پڑھیں: زرداری اور قادری کا اتحاد سمجھ سے بالاتر ہے، سعد رفیق


ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی استدعانہیں کی کہ ہمیں بچائیں ،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سینیٹ انتخابات سے قبل ہونے والے سیاسی کھیل کا حصہ نہ بنیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں