لاہور : وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے وزیرخزانہ اسحاق ڈار دیانت دار اور دین دار شخص قرار دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے سعدرفیق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار دیانت دار اور دین دار شخص ہیں، ڈوبتی معیشت کو سنبھالا دے کر ٹریک پر لانا قومی خدمت ہے۔
اسحاق ڈار ایک دیانتدار اور دیندار شخص ھیں – ڈوبتی ھوٸ قومی معیشت کو سنبھالا دیکر آن ٹریک کرنا اُن کی عظیم قومی خدمت ھے-
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 27, 2017
سعدرفیق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اسحاق ڈار کی اعلٰی انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی مالیاتی اداروں نے کیا، اُن کےخلاف الزامات میاں نوازشریف کےخلاف سازشی کھیلُ کا حصہ ہیں۔
اسحاق ڈار کی اعلٰی انتظامی صلاحیتوں کا اعتراف عالمی مالیاتی اداروں نے کیا-اُن کےخلاف الزامات میاں نوازشریف کےخلاف سازشی کھیلُ کا حصہ ھیں
— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 27, 2017
انکا مزید کہنا تھا کہ اسحاق ڈارانشا اللّٰہ سرخرو ہونگے، قومی محسنوں کی تذلیل اور بعداز مرگ مدح سرائی ہماری بدقسمت قومی روایت ہے۔
اسحاق ڈارانشا اللّٰہ سرخرو ھونگے-
قومی محسنوں کی تذلیل اور بعداز مرگ مدح سراٸ ھماری بدقسمت قومی روایت ھے— Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) September 27, 2017
یاد رہے کہ گذشتہ روز احتساب عدالت نےآمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس میں وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار پر فرد جرم عائد کی تھی، تاہم اسحاق ڈار نے صحت جرم سے انکار کیا تھا۔
مزید پڑھیں : وزیرخزانہ اسحاق ڈار پرفرد جرم عائد
زیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ میرے تمام اثاثے آمدن سے مطابقت رکھتے ہیں جبکہ مجھ پرعائد الزامات بے بنیاد ہیں جنہیں عدالت میں ثبوتوں کے ذریعے ثابت کروں گا۔
اس سے قبل احتساب عدالت کی جانب سے وزیر خزانہ اسحق ڈار کے تمام بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے تھے جب کہ ان کی تمام جائیداد کی خرید و فروخت اور منتقلی پر پابندی عائد کردی تھی۔