کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈر پاس میں نجی کمپنی کے فنانس منیجر کو قتل کردیا گیا تھا جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی کے علاقے لیاقت آباد انڈرپاس میں نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کردی تھی، جس کے نتیجے میں معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ شکیل جاں بحق ہوگیا۔
تاہم اب شریف آباد تھانے میں قتل کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ تایا زاد بھائی سلمان کی مدعیت میں درج ہوا۔
کراچی : معروف کمپنی کے اکاؤنٹنٹ کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا
مقدمہ متن کے مطابق شکیل شیخ کورنگی میں نجی کمپنی میں نوکری کرتا تھا، مجھے افتخار نامی شخص نے فون پر فائرنگ کی اطلاع دی بتایا شکیل آفس آتے ہوئے گولی لگنے سے وفات پاگیا ہے، میں جناح اسپتال پہنچا تو متوفی شکیل کا پوسٹ مارٹم ہوا۔
مدعی مقدمہ نے کہا کہ متوفی کا سگا بھائی اور نہ ہی بڑا بیٹا ہے ابتدائی قانونی چارہ جوئی کے بعد لاش میرے حوالے کردی گئی واقعے میں ملوث ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔