پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

کراچی میں فائرنگ : ایک پولیس اہلکار جاں بحق، آٹھ افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ پولیس اہلکار سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق صدر جہانگیر پارک کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکارجاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، مقتول پولیس اہلکار کی شناخت ابراہیم اور زخمی کی شناخت عبدالقیوم کے نام سے ہوئی ہے۔ دونوں پولیس اہلکار گارڈن ہیڈکوارٹر میں تعینات تھے۔

ذررائع کا کہنا ہے کہ تجاوزات کے خلاف جاری مہم کیلئے اضافی نفری  پریڈی تھانے کو دی گئی تھی، پولیس اہلکاروں نے موٹرسائیکل سوار مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے رکنے کے بجائے فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

لیاقت آباد فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے دودھ کی دکان پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دوبھائیوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن کی شناخت ارسلان ،ریحان اور طاہر کے ناموں سے ہوئی۔

جوڑیا بازار میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوئے جبکہ لیاری سنگولین میں بھی فائرنگ دو افراد زخمی ہوگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں