منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

وفاقی وزیر تجارت سے کورین وفد کی ملاقات

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ حالیہ بجٹ میں صنعتی خام مال پر ڈیوٹی کو منصفانہ رکھا گیا ہے۔ ملکی صنعتوں میں پیداواری سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والے کورین گروپ کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ حالیہ بجٹ میں صنعتی خام مال پر ڈیوٹی کو منصفانہ کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ملک میں صنعتوں کو بجلی کی مسلسل فراہمی، ایل این جی کی درآمد سے گیس کی دستیابی اور امن و امان کی بتدریج بہتر ہوتی صورتحال سے صنعتوں میں پیداواری سرگرمی میں اضافہ ہو رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ملک میں صنعتی خام مال کی طلب بڑھ رہی ہے۔ خام مال پر ڈیوٹی میں کمی سے ملک میں جمود کا شکار چھوٹے صنعتی یونٹوں کی تنصیب میں اضافہ ہوگا۔

کورین وفد نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ ان کا گروپ پاکستان میں ٹیکسٹائل کی صنعت میں استعمال ہونے والا پولیسٹر اور دوسرے مصنوعی فائبر کی تیاری کے لیے کام آنے والا کیمیکل ’پی ٹی اے‘ بناتا ہے۔ ان کے مطابق کمپنی پاکستان میں پی ٹی اے کیمیکل کی پیداوار کو 6 لاکھ ٹن سے بڑھا کر 13 لاکھ ٹن تک لے جائے گی جو خطے میں تمام ممالک سے زائد ہوگی۔

وفد نے مزید بتایا کہ کمپنی کولسن پاکستان میں 6 کروڑ ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے جس سے پاکستان کے فوڈ سیکٹر میں مزید بہتری آئے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں