اشتہار

جس کو ووٹ ڈالیں گے اس ہی طرح گنا جائے گا، خرم دستگیر

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابات میں جس کو ووٹ ڈالیں گے اس ہی طرح گنا جائے گا۔

حیدر آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ سیاسی جماعتوں کو فراہم کریں گے، اس سال کے آخر میں نئی صوبائی اور وفاقی حکومتیں قائم ہو جائیں گی۔

پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ لوگ خواتین کی حرمت کو بطور ہتھیار استعمال کر رہے ہیں جنہوں نے بستر مرگ پر کلثوم نواز (سابق خاتون اول) کا مذاق اڑایا، بلوے کے ذمہ داروں پر قانون کا اطلاق ہوگا۔

- Advertisement -

خرم دستگیر نے کہا کہ حیدر آباد گوجرانوالہ کے بعد میرا دوسرا گھر بن چکا ہے، مٹیاری جا کر 20 ارب لاگت کی تیز ترین ٹرانسمیشن لائن کا افتتاح کریں گے، 220 کلو میٹر طویل بجلی کی ٹرانسمیشن لائن مٹیاری سے تھر تک تعمیر کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس لائن کو 4 سال قبل مکمل ہونا تھا جسے 4 ماہ میں مکمل کیا گیا، 2017 میں اس پراجیکٹ کیلیے 21 ارب رکھے گئے تھے، ایک ارب کی بچت کر کے منصوبے کو کم وقت میں این ٹی ڈی سی نے مکمل کیا، منصوبے سے تھر میں ایک ہزار 980 میگاواٹ کی نئی بجلی کی پیداوار کا آغاز کر دیا۔

9 مئی کے پُرتشدد واقعات پر وفاقی وزیر نے کہا کہ آج حالات بے حد مشکل ہیں اور جان لیوا مہنگائی ہے، 9 اور 10 مئی کو جن حالات کا سامنا کیا ہتھیار نہیں ڈالے، وہ آگ لگاتے جائیں گے ہم تعمیر کرتے جائیں گے، وہ تنصیبات کو توڑتے جائیں گے ہم ٹرانسمیشن لائنیں بچھاتے جائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں