پی ایس ایل 10 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کا ٹیگ مسترد کردیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر خرم شہزاد نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل 10 کے مقابلے میں ملتان سلطانز کے خلاف شاندار بولنگ کے بعد پریس کانفرنس میں ’ریڈ بال اسپیشلسٹ‘ کے لیبل کو مسترد کردیا۔
خرم شہزاد کو میچ میں 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر ریڈ بال اسپیشلسٹ کا ٹیگ کس نے لگایا، میں گزشتہ پانچ سالوں سے پی ایس ایل کھیل رہا ہوں۔
فاسٹ بولر نے کہا کہ آپ کو صرف وائٹ بال کرکٹ میں اپنی لائن اور لینتھ کو ریڈ بال کے مقابلے میں تھوڑا سا ایڈجسٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
گزشتہ روز خرم شہزاد نے ابتدائی اوور میں ہی ملتان سلطانز کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی، انہوں نے پہلی ہی گیند پر یاسر خان کو آؤٹ کر دیا۔
View this post on Instagram
اس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز عثمان خان کو صفر پر واپس ڈگ آؤٹ پر بھیج دیا۔ کامران غلام صرف تین رنز بنانے کے بعد خرم شہزاد کا تیسرا شکار بنے، خرم شہزاد نے چوتھی وکٹ کرٹس کیمفر کی لی جو چار رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔