پیر, دسمبر 2, 2024
اشتہار

وزراء کی کارکردگی ، خرم شیر زمان کا بلاول کو مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : پارلیمانی لیڈرسندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے بلاول زرداری کو سندھ کے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور رپورٹ جاری کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق پارلیمانی لیڈر سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ بلاول زرداری اپنے وزیروں کی کارکردگی کا جائزہ لیں، بلاول اپنے نالائق وزیروں کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کرسکتے ہیں۔

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ اس رپورٹ میں سندھ کے بڑے محکموں کےنام سامنےآئیں گے، سندھ میں تعلیم کا نظام تباہ حال ہے، صحت کامحکمہ خودبلاول کی پھوپھو کے پاس ہے، پھوپھوبھی ناکام ہیں۔

- Advertisement -

پارلیمانی لیڈر سندھ نے کہا کہ ٹرانسپورٹ کےوزیرنے14 سال میں 14 بسیں نہیں دیں، لوکل گورنمنٹ کی وجہ سے 70 فیصد پانی مضر صحت فراہم کیا جاتا ہے، محکمہ داخلہ پر وزیر اعلیٰ سندھ قابض ہیں محکمہ تباہی کے دہانے پر ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول تنقیدسے پہلے اپنے وزیروں کی نااہلیوں کی وجوہات کا جائزہ لیں، بلاول کو جو تربیت اپنے والد سے ملی وہی اپنے وزیروں کو دے رہے ہیں۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول کی جماعت دیگر صوبوں کی طرح سندھ سے بھی فارغ ہوجائےگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں