اشتہار

’’مجبور قومی موومنٹ‘‘ کے فیصلے نے انہیں بےنقاب کردیا، خرم شیر زمان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ ’’مجبور قومی موومنٹ‘‘ کے مشترکہ احتجاج کے فیصلے نے انہیں بےنقاب کردیا ہے۔

یہ بات انہوں نے گورنر ہاؤس کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان ،پی ایس پی اور فاروق ستار کے مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ بھٹو سرکار کے خلاف احتجاج، وفاق میں اتحاد اور پھر آنسو بہانا صرف ڈرامہ بازی ہے، ایم کیوایم اگر اتنی پی پی پالیسیوں کیخلاف ہے تو دی گئی مراعات اور نوازشات چھوڑ دے۔

- Advertisement -

خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ دو وفاقی وزیر، گورنر ، ایڈمنسٹریٹر کیا متحدہ ان عہدوں کو چھوڑنے کا اعلان کرے گی؟ اس کے علاوہ وفاق میں ایم کیو ایم کے 6 اراکین قائمہ کمیٹیوں سمیت اہم عہدوں پر موجود ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ وزیراعظم کے معاون خصوصی کا عہدہ تک نہیں چھوڑا مگر احتجاج بھی ہورہا ہے، متحدہ قومی موومنٹ کراچی کیلئے نوکریوں پر صرف بیان بازی اور وفاق میں خود اہم عہدوں پر عیاشی کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں