اشتہار

نواز شریف صاحب!یہ مکافات عمل ہے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف صاحب!یہ مکافات عمل ہے، نوازشریف وہ دن یادرکھیں جب آصف زرداری سےملاقات سے انکار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نوازشریف وہ دن یادرکھیں جب آصف زرداری سےملاقات سے انکار کیا تھا، نوازشریف نے اس وقت خود کو کسی کو خوش کرنے کیلئے ملاقات نہیں کی تھی۔

خورشیدشاہ نے سوال کیا کہ نوازشریف بتائیں کسی کوخوش کرنے کیلئے ایسا کیوں کیا تھا ، نوازشریف کو ساتھ جو ہورہا ہے وہ مکافات عمل ہے ، نوازشریف مشکل میں ہیں جمہوریت مشکل میں نہیں۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف صاحب!یہ مکافات عمل ہے، میاں صاحب جمہوریت کومشکل میں آنے سے بچائیں ، میاں صاحب ملبہ جمہوریت پرنہ ڈالیں۔

انھوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کیلئے پہلے نوازشریف کوایک بار بچایا اب نہیں بچائیں گے، بار بار کہا تھا پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیں لیکن بات نہ سنی۔


مزید پڑھیں : نوازشریف چارٹرآف ڈیموکریسی پرچلتےتو کبھی گھر نہیں جاتے، خورشید شاہ


 یاد رہے کہ اس سے قبل قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ کہ اگر نوازشریف اپوزیشن کی رائے کا خیرمقدم کرتے تو کبھی گھرنہ جاتے تاہم اب انہیں سپریم کورٹ کے فیصلے کو مان لینا چاہیئے، جب تک وہ حکومت میں رہتے ہیں تو کچھ اور رویہ رکھتے ہیں اور جب باہر ہوتے ہیں تو بالکل آنکھیں پھیر لیتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ عدالت کبھی بھی سازشوں پرفیصلے نہیں دیتی اس لیے میاں صاحب کو عدالتی فیصلے کو من وعن مان لینا چاہیئے اگرنوازشریف اپنی بات پرقائم رہتے تو انہیں یہ دن نہ دیکھنا پڑتے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں