اشتہار

عمران خان کی پارلیمنٹ پر تنقید بلاجواز ہے، خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارلیمنٹ پرتنقید بلاجوازہے، پیپلزپارٹی ایوان بالا کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں عمران خان کے لاہور میں جلسے سے خطاب کے رد عمل می کہی، انہوں نے کہا کہ حکومت کی ناکامی کو پارلیمنٹ کی ناکامی نہیں کہا جاسکتا، نوازشریف اداروں کی توہین کرتےہیں اور عمران خان پارلیمنٹ کی، نواز شریف اورعمران خان میں کوئی فرق نہیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کی اپنے خطاب میں پارلیمنٹ پرتنقید بلاجواز ہے، پیپلزپارٹی پارلیمنٹ کے تقدس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ کےتقدس اور بالادستی کی بات کی۔

- Advertisement -

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ عوام غلطی پرنہیں ہوتے کسی کو حق نہیں کہ وہ عوام کے شعورکی توہین کرے،حکومت یاحکمران غلطی پر ہوسکتے ہیں مگرعوام نہیں۔

واضح رہے کہ عمران خان نے لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے اجتماع سے اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ جو پارلیمنٹ انصاف نہ دے سکے اور مجرم کو پارٹی کا صدر بنا دے ایسی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجتا ہوں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں