پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

اگر نوازشریف کو عدالت نے اصغرخان کیس میں بلایا ہے، تو انھیں پیش ہونا چاہیے: خورشید شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

سکھر:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ مخالفین جان لیں، سکھر پاکستان پیپلزپارٹی کا قلعہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں اکثریت کے ساتھ کامیابی حاصل کریں گے۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ترجیح آبادی اورپانی ہے، پارٹی منشوربھی ایک ہفتے کے اندر آجائے گا، صحت، تعلیم وترقی بھی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔

انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی تبدیلی سے زیادہ اسمبلی کی مدت پورا کرنا اہم ہے، پیپلز پارٹی کی ہمیشہ کوشش رہی پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کرے۔

خورشید نے کہا کہ چیئرمین نیب کی تقرری چیلنج کرنے کے معاملے پر اپنا فرض نبھایا، اب معاملہ عدالت میں ہے، سپریم کورٹ بہتر جانتی ہے کیا کرنا ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ریحام خان کے مسئلےمیں ہمیں نہ ڈالا جائے، اصغرخان کیس میں میرا نام غلطی سے آگیا تھا، اصغرخان کیس میں اگرنوازشریف کو بلایا گیا ہے، تو پیش ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ جمہوریت کوغیرمستحکم کرنے کے لئے بہت سے محاذ بنے، مگر تمام ناکام رہے اور مستقبل میں بھی ناکام رہیں گے۔


خورشید شاہ نے عمران خان کے 100 دنوں کے پروگرام کو ناقابل عمل قرار دے دیا


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں