قائد حزبِ اختلاف خورشیدشاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان ڈگڈگی نہیں بجارہے، وزیراعظم کا اشارہ کسی اور طرف تھا، وزیراعظم اورعمران خان جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ عمران خان ڈگڈگی نہیں بجارہا، وزیر اعظم کا اشارہ کسی اور طرف تھا، نواز شریف خراب حکمرانی اور عمران خان بری اپوزیشن سے جمہوریت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
خورشید شاہ نے اسلام آباد سیل کرنے کے بیان کو جرم قرار دیا۔
قائدحزب اختلاف نے کہا کہ اے پی سی کی ساری باتیں ن لیگ کے میڈیا سیل نے آؤٹ کیں، ہوسکتا ہے حساس میٹنگ کی خبر بھی وہیں سے آئی ہو ، جس سے اداروں کو ناقابل تلافی نقصان ہوا۔
خورشید شاہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم سینئرجرنیل کو آرمی چیف لگا کر قیاس آرائیاں کا خاتمہ کریں۔
عمران خان نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں، خورشید شاہ
یاد رہے کچھ روز قبل اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نوازشریف کے سب سے بڑے خیرخواہ ہیں، وہ احتجاج کی کال دیتے ہیں لیکن کامیاب نہیں ہوتے، آج کل جوبھی بات اندرہوتی ہے وہ باہر آجاتی ہے ۔
انہوں نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتا ہے تو اسے اپنی بات منوانے کے لیے پارلیمنٹ کا راستہ اپنانا چاہیے۔