جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

پیپلزپارٹی عوام پردوہراعذاب نازل نہیں ہونےدےگی،خورشیدشاہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کوحکومتی پالیسیوں کی ناکامی قراردیا اور کہا کہ موجودہ فضامیں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف خورشیدشاہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پراظہارافسوس کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافے کو حکومتی پالیسیوں کی ناکامی قراردیدیا۔

خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ موجودہ فضامیں پٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ ظلم ہے، ہم کسی صورت عوام پرظلم نہیں ہونےدیں گے، حکومت نےاندرونی اوربیرونی قرضوں کابوجھ عوام پرڈالاہے، مالیاتی ریزروتاریخ کی بلندسطح کوچھونےکے دعوےکہاں ہیں۔

- Advertisement -

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ حکومت پہلے ہی پٹرولیم مصنوعات پر ناجائزٹیکس لگا چکی ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نیااضافہ مہنگائی کاطوفان ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی عوام پردوہراعذاب نازل نہیں ہونےدےگی، حکومت کےجھوٹےدعوؤں کوبےنقاب کریں گے، حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے۔

یاد رہے کہ حکومت کی جانب سال نو پر پیٹرول کی قیمت میں پانچ اعشاریہ دو فیصد کا اضافہ کردیا گیا، پیٹرول کی قیمت چار روپے چھ پیسے اضافے کے بعد اکیاسی روپے تیریپن پیسے ہوگئی۔


مزید پڑھیں :  نئے سال کے آغازپرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ


ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت تین روپے چھیانوئے پیسے فی لیٹر اضافے کے ساتھ نواسی روپے اکانوے پیسے ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں چھ روپے اناسی پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل چھ روپے پچیس فیصد مہنگا کردیا گیا ۔

مٹی کی تیل کی قیمت باسٹھ روپے تیس پیسے ہوگئی ہے۔

وزیر اعظم کےمشیر برائے خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول پر سیلز ٹیکس میں کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا جبکہ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم کیا گیا ہے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں