وزیر آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا ہے کہ یہ حکومت استحکام سےچلتی ہے تو15سال میں قرض دینے والا ملک بن جائے گا۔
تربیلا ٹی فائیو توسیعی سائٹ پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہ اکہ پاکستان میں پانی ہے مگر شروع سے آج تک استحکام نہیں رہا 1974کے بعد کسی حکومت کی پالیسی مسلسل نہیں چلی پانی کے مسائل پرکابینہ میں بھی بحث ہوئی،مسائل رکھوں گا۔
سید خورشید شاہ نے کہا کہ 2025 تک بھی یہ منصوبہ مکمل ہو تا ہے تو ہماری خوش قسمتی ہوگی ارسا سے بات کریں گے صوبوں کو پانی کی ضرورت ہے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث بہت زیادہ فرق پڑ رہا ہے خطرہ ہے اب کہیں 2010 جیسی صورتحال بھی پیداہو سکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی ٹنل کو بند نہیں کیا گیاپانی کی صورتحال آئندہ دنوں میں بہترہوگی کالا باغ ڈیم کا منصوبہ سیاسی ہو گیا ڈیمز بنانا درست ہے مگر عملدرآمد کیلئے اقدامات ضروری ہیں کھلی زمین پر پانی کی صورت میں سونا بہہ رہا ہے سندھ کو بھاشا سمیت ڈیم پراعتراض نہیں توکالا باغ پر ہونےکی کوئی وجہ ہوگی ہم نے کہا ہے جتنا پانی آ رہا ہے وہ آگے دیتے جائیں روکا نہ جائے۔