تازہ ترین

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

پی ڈی ایم جلسہ: خورشید شاہ نے اچکزئی کی بات کی تائید کردی

سکھر: رہنما پیپلز پارٹی خورشید شاہ بھی پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ کے نقش قدم پر چل پڑے، اچکزئی کی لاہور جلسے میں کی گئی تقریر کی تائید کر ڈالی۔

تفصیلات کے مطابق سکھر میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ کل لاہور جلسے میں محمود خان اچکزئی نے کوئی غلط بات نہیں کی، آزادی کے وقت کچھ پاکستان کے دشمنوں نے پاکستان کا ساتھ نہیں دیا تھا، دشمنوں میں لاہور کے بھی پاکستان مخالف لوگ شامل تھے۔

رہنما پیپلز پارٹی کے پی ڈی ایم کا گذشتہ روز ہونے والے جلسے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان پر پی ڈی ایم کا کامیاب جلسہ ہوا، محترمہ بےنظیربھٹو کےجلسے کے بعد یہ پہلا بڑا جلسہ تھا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے ابھی تک سول نا فرمانی نہیں کی، پی ڈی ایم نے بل جلایا نہ اداروں پر حملےکے لیے لوگوں کو اکسایا، عمران خان نے تو سول نا فرمانی کی تھی ،بل جلائے تھے۔

احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکمران این آر او نہ دینے اور مذاکرات وقت پر نہ کرنے کی باتیں کرتے ہیں، اس صورتحال میں مذاکرات کا ماحول کیسے سازگار ہو گا؟ جب عمران خان خود بات کرنےکو تیار نہیں تو بات کیسے ہو گی ؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملکی اور عالمی حالات انتہائی گھمبیر ہیں، اس وقت ملک میں مہنگائی ،بیروزگاری کے بڑے مسائل ہیں، وزیر اعظم حالات ٹھیک کرنے میں اپنا وقت صرف کریں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، نیب کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، میراکوئی قصور نہیں مجھ پر کچھ ثابت نہیں ہوسکا، صرف معاملات کو طول دیاجا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: "حقیقت یہ ہے محمود اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے"

گذشتہ روز وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ اچکزئی نے لاہور میں کھڑے ہو کر لاہوریوں کی توہین کی ہے، محمود اچکزئی نے اپنے خطاب میں لاہوریوں کو انگریز سامراج کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ لاہوریوں نے انگریز کے ساتھ مل کر افغان سرزمین پر قبضے کی کوشش کی۔

اچکزئی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مراد سعید نے کہا کہ اچکزئی نےلاہورمیں کھڑےہو کر لاہوریوں کی توہین کی ہے، کراچی میں بھی محمودخان اچکزئی نےعوام کواکسانےکی کوشش کی تھی، کراچی میں اچکزئی نےاردوسےمتعلق متنازع گفتگوکی تھی۔

Comments

- Advertisement -