اشتہار

‘حقیقت یہ ہے محمود اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پی ٹی آئی رہنما فیاض چوہان نے کہا ہے کہ محمود خان اچکزئی کھل کر پختونستان کی بات کرتا ہے، یہ این ڈی ایس اور را کا ایجنٹ ہے۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و وزیر جیر خانہ جات فیاض چوہان نے پاکستان ڈیموکریٹک موؤمنٹ کے رہنما محمود خان اچکزئی پر کرتے ہوئے کیا۔

فیاض چوہان نے کہا کہ محمود اچکزئی کےتضحیک آمیز بیانات انتہائی قابل مذمت ہیں، محمود اچکزئی نے ن لیگ کے پلیٹ فارم پرلاہور کی عوام کی توہین کی

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ حقیقت یہ ہے محمود اچکزئی، بلوچی گاندھی عبدالصمد خان اچکزئی کا بیٹا ہے، عبدالصمداچکزئی نے تحریک پاکستان کی مخالفت میں کا نگریس کاساتھ دیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ محمود خان اچکزئی نے آج تک پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا، اسی لیے محمودخان اچکزئی نے پاکستان زندہ باد کانعرہ لگایا نہ جھنڈا لہرایا۔

فیاض چوہان کا کہنا تھا کہ محمود خان این ڈی ایس اور را کا ایجنٹ ہے، یہ کھل کر پختونستان کی بات کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبدالصمد اچکزئی اور محمود اچکزئی نے آج تک انگریزوں کی غلامی کی۔ بیگم صفدر ، محمود اچکزئی اور خواجہ سعد رفیق کےلیے ڈوب مرنے کا مقام ہے۔

فیاض چوہان کا مزید کہنا تھا کہ لاہوری اسلام، جمہوریت اور انسانیت کےلیے ہر تحریک کاہراول دستہ رہے، بیگم صفدر ،محمود اچکزئی کی جانب سےپوری پاکستانی قوم سے معافی مانگیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں