جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

نیب عدالت سے خورشید شاہ کو بڑا ریلیف مل گیا

اشتہار

حیرت انگیز

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں احتساب عدالت نے پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق احتساب عدالت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر خورشید شاہ کو بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت کرتے ہوئے خورشید شاہ کو علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں وفاقی وزیر خورشید شاہ سکھر کی نیب عدالت میں پیش ہوئے۔ جہاں نیب عدالت نے سات رکنی میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کی روشنی میں انہیں علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

- Advertisement -

خورشید شاہ کے وکیل مکیش کمار نے بتایا کہ احتساب عدالت کے جج نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں خورشید شاہ کو 10 روپے کے مچلکوں کے عوض ایک ماہ کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی ہے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ کے خلاف احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس زیر سماعت ہے۔ وفاقی وزیر نے عدالت میں بیرون ملک علاج کیلیے درخواست جمع کرا رکھی تھی۔ نیب عدالت نے درخواست کی روشنی پر ایم ایس سول اسپتال کی سربراہی میں 7 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سلیمان شہباز کو ایف آئی اے کے بعد نیب سے بھی ریلیف مل گیا

میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے مطابق خورشید شاہ کو بیک بون ڈسک سمیت دیگر امراض کا سامنا ہے، جس کے لیے ان کا بیرون ملک جانا ضروری ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں