جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

نواز شریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں،عدالت جائیں گے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں، ان کیخلاف قانونی اقدام کریں گے، کرپشن کا پیسہ منی لانڈرنگ کے ذریعے ملک سے باہر بھیجا گیا، وزیر اعظم کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لندن پہنچنے کے بعد ائیرپورٹ پو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ میں یہاں صرف بچوں سے ملنے آیا ہوں، میرے بچے میری جان ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس کے معاملے پر ہم ایک نکتے پر ساتھ کھڑے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کسی خوش فہمی میں نہ رہیں ہم ان کو قانون کے دائرے میں لائیں گے۔

کرپشن کرکے قوم کا پیسہ منی لانڈرنگ سے باہر بھیجا جاتا ہے، قوم کا پیسہ خرچ کرنے پر وزیراعظم کے خلاف عدالت جائیں گے، وزیراعظم نواز شریف سمجھتے ہیں کہ وہ بادشاہ ہیں، کہتے ہیں کہ میں کسی بات کا جواب نہیں دوں گا۔ جمہوریت میں سب کو جواب دینا پڑتاہے، ان کو بھی دینا پڑے گا۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ن لیگ کو تیس سال میں وزیراعظم کی جگہ لینے کے لیے کوئی اور شخص نہیں ملا؟ کبھی نوازشریف کی صاحبزادی ان کی جگہ بیٹھ جاتی ہیں تو کبھی شہباز شریف کا بیٹا سی پیک کی میٹنگ میں شرکت کرتا ہے۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں