اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا: خسرو بختیار

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی توجہ ملک سے غربت کے خاتمے پر ہے، کم ترقی یافتہ علاقوں کے لیے چین ایک ارب ڈالر گرانٹ دے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خسرو بختیار نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستان کو کم ترقی یافتہ علاقوں کی ڈیولپمنٹ کے لیے 1 ارب ڈالر عطیہ دے رہا ہے۔

[bs-quote quote=”چین پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”خسرو بختیار” author_job=”وفاقی وزیر”][/bs-quote]

خسرو بختیار نے کہا ’سی پیک کے تحت صنعتی زونز کو جلد فعال کیا جائے گا۔‘

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ درآمدات میں کمی آئے گی، زراعت کے سیکٹر سے زیادہ جی ڈی پی حاصل ہوتا ہے، اقتصادی زونز فعال ہونے سے خسارہ کم ہوگا۔

وفاقی وزیر خسرو بختیار نے مزید کہا ’گوادر کے ماسٹر پلان کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، چین پیٹرو کیمیکل کے شعبے میں بھی سرمایہ کاری کرے گا۔‘

ان کا کہنا تھا کہ گوادر پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے، چین کے غربت خاتمے کے پروگرام سے استفادہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  چین ایکسپورٹ بڑھانے کیلئے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رزاق داوٴد

یاد رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں وزیرِ اعظم کے مشیر برائے تجارت رزاق داوٴد نے کہا تھا کہ پاکستان کو تجارتی و کرنٹ اکاوٴنٹ خسارے کا سامنا ہے جسے کم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چین ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے ایک ارب ڈالر دینے کو تیار ہے، رواں سال ستائیس بلین ڈالر سے زائد ایکسپورٹ کا ہدف مکمل کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں