پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

خواجہ آصف کی جانب سے شیریں مزاری کو نازیبا الفاظ سے پکارنے پر اسمبلی میں ہنگامہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران وفاقی وزیر دفاع اور پانی و بجلی خواجہ آصف کی جانب سے تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری کو نازیبا لفظ سے مخاطب کرنے پر اسمبلی میں ہنگامہ آرائی شروع ہوگی.

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف ماہ رمضان میں سحری و افطاری میں لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے پالیسی بیان دے رہے تھے، جس کے دوران تحریک انصاف کی شیریں مزاری کی جانب سے ریمارکس دیے اور کئی اراکین نے شور کیا تو خواجہ آصف نے شیریں مزاری اور تحریک انصاف کے اراکین کی جانب دیکھتے ہوئے کہا کہ خود کا گھرسنبھل نہیں رہا اور دوسروں پر تنقید کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کے جاری اجلاس میں وفاقی وزیر بجلی و پانی خواجہ آصف نے تحریک انصاف کی خاتون رکن اسمبلی شیریں مزاری کو شور کرنے پر ایک نازیبا لفظ سے پکارا جس پر تحریک انصاف کے اراکین اپنی نشستوں پر کھڑے ہوگئے اور ان کے احتجاج کرنے سے اسمبلی میں کان پڑی آوازیں سنائی دینے کے باعث ایوان مچھلی بازارکا منظر پیش کرنے لگا۔

اسپیکر قومی اسمبلی بار بار نے اراکین کو خاموش کرانے کی کوشش کراتے رہے، تاہم تحریک انصاف اراکین قومی اسمبلی شدید نعرے بازی کرتے رہے، اسپیکر قومی اسمبلی نے کارروائی سے خواجہ آصف کے الفاظ حذف کردیے۔

اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور رکن اسمبلی نوید قمر نے اسمبلی میں کھڑے ہو کر کہا کہ خواتین اراکین اسمبلی ہم سب کے لیے محترم ہیں، ہم سب کو غیر پارلیمانی الفاظ سے اجتناب برتنا چاہیئے، اس سے خود ہمارا مذاق بنتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں