کراچی : وفاقی وزیر برائے شہری ہوا بازی خواجہ سعد رفیق نے اے ایس ایف ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف میجر جنرل عابد لطیف خان ھلال امتیاز ملٹری نےخواجہ سعد رفیق کا پرتپاک استقبال کیا اور سنیئر اے ایس ایف عہدیداران سے تعارف کروایا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور دعا کی، ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے وفاقی وزیر کو اے ایس ایف کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔
وفاقی وزیر نے اے ایس ایف کی مجموعی کارکردگی کو سراہا اور افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک و قوم اور محکمہ کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، آخر میں انہوں نے مہمانوں کی یاداشت کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔