بدھ, مئی 21, 2025
اشتہار

خضدار اسکول بس بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، سکیورٹی ذرائع

اشتہار

حیرت انگیز

سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی، پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ میدان جنگ میں ناکامی کے بعد بھارت بزدلانہ کارروائیوں پر اتر آیا ہے، خضدار میں اسکول جانے والے معصوم بچوں کی بس کو نشانہ بنایا گیا، معرکہ حق میں عبرتناک شکست کے بعد اس بزدلانہ حملے کی ہدایات بھارت نے دیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سرپرستی میں پلنے والے دہشتگردوں کو انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، وزیر اعظم

’حملے میں شہید ہونے والی چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شامل ہے، اس میں متعدد بچے بھی زخمی ہیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پاکستان میں دہشتگردی کے تمام واقعات کے پیچھے بھارت کا مسخ شدہ چہرہ ہے۔‘

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیرو پوائنٹ کے مقام پر اسکول بس پر دھماکے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

ڈی سی خضدار یاسر دشتی نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں اسکول بس مکمل تباہ ہوگئی تاہم ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا خودکش بتایا جا رہا ہے۔

واقعے کے فوراً بعد امدادی ٹیمیں اور سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

اہم ترین

لئیق الرحمن
لئیق الرحمن
لئیق الرحمن دفاعی اور عسکری امور سے متعلق خبروں کے لئے اے آروائی نیوز کے نمائندہ خصوصی ہیں

مزید خبریں