تازہ ترین

نویں‌ اور دسویں جماعت کے امتحانات کب ہوں گے؟ تاریخ کا اعلان ہوگیا

پشاور : خیبر پختونخواہ میں نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 28 اپریل کو ہوں گے، طلبہ 24 مارچ تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

نویں اور دسویں جماعت کے طلبا کے بڑی خبر تعلیمی بورڈ کا کہا ہے کہ نویں اوردسویں جماعت کےامتحانات 28اپریل کو ہوں گے ، طلبا 24مارچ تک داخلہ فیس جمع کراسکتے ہیں۔

یاد رہے 2 جنوری کو خیبر پختوںخواہ میں میدانی علاقوں کے اسکول موسم سرما کی تعطیلات کے بعد کھل گئے تھے تاہم شدید دھند کے باعث ا سکولوں کے اوقات کارمیں تبدیلی کی گئی تھی۔

محکمہ تعلیم کے پی کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پرائمری اسکول9 بجکر15منٹ پرکھولےاورڈیڑھ بجے بند کیےجائیں گے جبکہ مڈل اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا وقت صبح 9 بجے اور چھٹی ڈھائی بجے ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق اسکولوں کے نئے اوقات کار 31 جنوری تک نافذ العمل رہیں گے۔

Comments

- Advertisement -