پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا؛ ملازمین کا قلم چھوڑ ہڑتال کا فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا کے صوبائی ملازمین نے تنخواہوں میں بےانصافی کےخلاف قلم چھوڑ ہڑتال کا ‏فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل ڈائریکٹوریٹ آفیسرز ایسوسی ایشن نےکل سڑکوں پر نکلنےکا فیصلہ کیا ہے ‏اور ایسوسی ایشن نے ملازمین کو کورونا ایس اوپیز اپنانےکی ہدایت بھی کی ہے۔

لائیو اسٹاک آفیسرز نے کانگووائرس مہم سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے جب کہ ڈائریکٹوریٹ آف ‏پراسیکیوشن نے عدالتی امور سے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن نے تشہیری مہم سمیت تمام خدمات کی فراہمی روکنےکافیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخو انے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافےکا ‏اعلان کرتے ہوئے ‏کہا تھا کہ اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہو گا۔

بڑھتی مہنگائی کے پیشِ نظر خیبرپختونخوا حکومت نے احسن اقدام کرتے ہوئے مزدور کی کم از ‏کم ‏تنخواہ میں اضافہ بھی کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں