بدھ, جنوری 22, 2025
اشتہار

خیبرپختونخوا حکومت کا کاروبار کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ

اشتہار

حیرت انگیز

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے کاروبار کھولنے کے اوقات میں ایک گھنٹےکی توسیع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے لاک ڈاؤن میں مرحلہ وار نرمی کے تحت کاروبار کے دورانیہ میں ایک گھنٹے کا اضافہ کر دیا۔

اس سلسلے میں باقاعدہ ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کاروبار طے شدہ ایس او پیز کے تحت 5 بجے تک کھلا رہے گا۔

- Advertisement -

مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کے پی میں کاروبار اب 4 کے بجائے 5 بجے تک کھلے رہیں گے، تمام دکاندار اور کاروبار کرنے والےحکومتی ایس اوپیز پر عمل درآمدیقینی بنائیں۔

15 مئی کو خیبرپختونخواہ حکومت نے پبلک ٹرانسپورٹ کو ایس او پیز (قواعد و ضوابط) کے تحت کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، اس ضمن میں ٹرانسپورٹرز کے ساتھ مل کر ایس او پیز تشکیل دیے جائیں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ تیل کی نئی قیمتوں کے مطابق ٹرانسپورٹرز کرایے پر نظر ثانی کریں گے اور مسافروں سے نیا کرایہ وصول کریں گے، بسوں میں سفر کرنے والوں کو ماسک اور سماجی فاصلہ برقرار رکھنا ہوگا۔

اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ کمشنرحالات کو دیکھتےہوئے ڈویژن کے اندر انفرادی روٹ کھولنےکافیصلہ کریں گے، ایک ضلع کے اندرون یا ایک ضلع سے دوسرے ضلع کے روٹ کے فیصلے کا اختیار بھی کمشنرز کے پاس ہی ہوگا، ایسےروٹ جومختلف ڈویژنوں کی حدودمیں ہیں انکے کھولنے کا فیصلہ صوبائی سطح پرہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں